ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آسٹریلیا اور پاکستانی ثقافت پر مبنی بس آرٹ نمائش کا انعقاد

اسلام آ باد: آسٹریلوی ہائی کمیشن نے پاکستان اور آسٹریلیا کے ابھرتے ہوئے فنکاروں اور طلبا کے تعاون سے دو پبلک بسوں پر آسٹریلوی اور پاکستانی فن پاروں کی نمائش کی ہے جبکہ بسیں پورے پاکستان میں سفر کریں گی تاکہ شہری پہیوں پر گھومتی اس آرٹ کی نمائش سے لطف اندوز ہو سکیں۔

نمائش کا مقصد آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینا تھا۔ ٹرانسپورٹ کو دلہن کی طرح سجانے کی روایت دنیا بھر میں پاکستان کی منفرد شناخت ہے، یہی وجہ ہے کہ آسٹریلوی ہائی کمیشن نے پاکستانی اور آسٹریلوی فنکاروں اور طلبا کے تعاون سے دو پبلک بسوں پر آسٹریلوی اور پاکستانی فن پاروں کی نمائش کی۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا کا پبلک ٹرانسپورٹ کو سجانے کی پاکستان کی خوبصورت روایت کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور پاکستان دونوں خوبصورت ثقافت کے حامل ممالک ہیں۔ جن کے درمیان بہت سے روابط مشترک ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان آسٹریلیا سیمی فائنل میچ کے حوالے سے آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا کہ پاکستان نے شاندار کرکٹ کھیلی جو بھی جیتا دونوں کی جیت ہو گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں