ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں غیر معیاری سلنڈروں کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد

وفاقی حکومت نے آئے روز غیر معیاری سلنڈروں کے باعث پیش آنے والے افسوسناک واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور سمیت ملک بھر میں غیر معیاری سلنڈروں کی تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے ایک نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ پابندی کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کا کاروبار سیل کردیا جائے گا جبکہ موقع سے غیر معیاری سلنڈر اور مشینری ضبط کرلی جائے گی۔ مراسلے میں خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر 10 لاکھ روپے جرمانہ اور قید کی سزا کے ساتھ ساتھ اس جرم کو ناقابل ضمانت جرم بھی قرار دے دیا ہے۔ (شعیب عزیز)#/s#

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں