ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں گوگل سروسزسست روی کا شکار، صارفین پریشان

واشنگٹن (آن لائن )دنیا بھر میں مقبول ترین سرچ انجن گوگل، جی میل اور ویڈیو شیئرنگ اور اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب کا سرورڈاؤن ہوگیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کی صبح سے دنیا بھر اور خاص کر یورپ میں گوگل، گوگل میٹ، جی میل اور یوٹیوب کا سرورڈاؤن ہوا جس سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا کے دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین کی جانب سے شکایات کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔رپورٹس کے مطابق پاکستان میں بھی گوگل کی سروسز سست روی کا شکار ہیں،برطانوی ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق چند گھنٹوں میں ایک ہزار سے زاید صارفین نے گوگل ڈاؤن ہونے کی شکایت کی ہے جبکہ یوٹیوب کی سروس متاثر ہونے کی شکایت 400 سے زاید افراد نے کی،تاہم متعلقہ کمپنیز کا اس حوالے سے بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں