ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

برطانیہ: ہسپتال کے سامنے کھڑی ٹیکسی میں دھماکہ،1 شخص ہلاک

برطانوی انسداد دہشت گردی پولیس نے برطانیہ کے شہر لیور پول کے ایک ہسپتال کے سامنے ایک ٹیکسی میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

س واقعے میں ایک مسافر ہلاک جبکہ ڈرائیور کے شدید زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

تفتیش کاروں نے دہشت گردی کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جن کی عمریں 21 سے 29 سال کے درمیان ہیں۔

شمال مغربی برطانیہ کے شہر لیور پول میں جائے وقوعہ کے ارد گرد چوکیاں قائم اور سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔

اس واقعے کا پس منظر ہنوز غیر واضح ہے البتہ پولیس نے لیور پول کے شہریوں سے پرسکون مگر محتاط رہنے کا کہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں