ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں کرونا سے مزید 10 مریض جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں آج کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.04 ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ 10 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 40 ہزار 143 ٹیسٹ کیے گئے جس کے نتیجے میں کورونا کے مزید 418 کیسز سامنے آئے جب کہ کورونا  مثبت کیسز کی شرح 1.04  فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا سے مزید 10 مریض انتقال کرگئے جس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 28 ہزار448 ہوگئی جب کہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 81 ہزار240 تک پہنچ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں