ڈھاکہ: تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈھاکہ کے شیر بنگلہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ محمود اللہ کا کہنا تھا تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ہم بنگلا دیش کو 140 سے 150 کے اندر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں، قومی ٹیم میں حیدر علی، خوشدل شاہ، محمد نواز اور محمد وسیم جونیئر کو شامل کیا گیا ہے.
محمد حفیظ نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا جبکہ شاہین شاہ آفریدی، محمد آصف اور عماد وسیم کو پہلے میچ سے آرام دیا گیا ہے۔
