ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بغیر اجازت ٹی 10لیگ کیلئے کوچنگ کا معاہدہ، فیصل اقبال مشکل میں پڑ گئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ سے چھٹی لے کر انتظامیہ کی اجازت کے بغیر ابوظبی ٹی10 لیگ میں کوچنگ کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور بلوچستان کے ہیڈ کوچ فیصل اقبال کے خلاف انضباطی کارروائی کی جارہی ہے ۔ 41 سالہ فیصل اقبال ناردرن واریئرز کے کوچ مقرر ہیں ۔ ان کے خلاف کھلاڑیوں سے لڑائی کے تنازع کی تحقیقات پہلے ہی جاری ہے۔پی سی بی کے ترجمان نے جمعرات کی شب تصدیق کی کہ فیصل اقبال نے این او سی کے بغیر غیر ملکی لیگ میں کوچنگ کا معاہدہ کیا ہے پھر وہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی اجازت کے بغیر بیرون ملک چلے گئے ۔ اس لئے ان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور انہیں جلد شوکاز نوٹس جاری کیا جارہا ہے۔ ان کے خلاف ایک سے زائد شقوں کی خلاف روزی پر کارروائی ہورہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں