شہر قائد میں ایک بینک کی خاتون کیشئر کو ہپناٹائز کر کے ڈیڑھ لاکھ کے قریب روپے لوٹنے والے کو گرفتار کر لیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے مسلم ٹائون برانچ میں خاتون کیشئر سے رقم لے کر فرار ہونے والا ولید نامی نوسر باز گرفتارکوکرلیاگیا، نوسرباز رقم لوٹ کر بھاگ رہا تھا کہ لوگوں کے تعاقب کے بعد ایک برساتی نالے میں جا گرا۔پولیس رپورٹ کے مطابق بھاگتے نوسرباز کا لوگوں نے تعاقب کیا تھا، نالے میں گرنے کے بعد پکڑ میں آ گیا، یہ واقعہ نیو کراچی تھانے کی حدود میں 17 نومبر کو پیش آیا تھا، پکڑے گئے نوسرباز کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم سے 1 لاکھ 40 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں، اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ملزم نے بینک کے کیش کائونٹر پر 50 کے نوٹوں کی ایک گڈی کے بدلے 5 ہزار کا نوٹ مانگا تھا، اس دوران جب کیشئر نے پانچ ہزار کے نوٹ کے لیے گڈی اٹھائی، تو ملزم نے انھیں ہپناٹائز کر دیا۔مقدمے کے مطابق خاتون کیشئر کو اس لمحے پتا نہیں چلا کہ ملزم نے 5 ہزار کی گڈی سے خود 28 نوٹ نکالے اور فرار ہو گیا۔تاہم جیسے ہی کیشیئر کو گڑ بڑ سمجھ آئی، انھوں نے بھاگتے نوسرباز کو پکڑوانے کے لیے بینک میں دیگر ساتھیوں کو خبردار کر دیا، جس پر بینک سے کئی افراد نوسرباز کے پیچھے گئے، اور وہ خود کو بچانے کے چکر میں برساتی نالے میں جا گرا، جہاں سے اس کے فرار کا امکان ختم ہو گیا۔
