ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی سے دبئی جانے والی پرواز میں تکنیکی خرابی، مسافر سراپا احتجاج

کراچی سے دبئی جانیوالی پرواز ایف زیڈ330کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے دبئی جانیوالی پرواز ایف زیڈ330 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے،پرواز رات ایک بج کر5منٹ پر شیڈول تھی، مسافروں کوطیارے میں2بار سوار کرنے کے بعداتار دیا گیا جس پر مسافروں نے احتجاج بھی کیا۔

حکام نے بتایا کہ طیارے کے انجن میں اچانک تکنیکی خرابی پیدا ہوئی، جس کی وجہ سے جہاز کو روانہ نہیں کیا جاسکا، طیارے کے انجن کو ٹھیک کرنے کیلیے پارٹس لیکر دوسری پرواز دبئی سے کراچی پہنچ گئی ہے، جلد تکنیکی خرابی دور کرنے کے بعد مسافروں کو روانہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں