ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں گیس کا بحران، مختلف علاقوں میں 8 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ

سوئی سدرن نے سندھ اور بلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کو چوبیس گھنٹے سپلائی بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔سی این جی اسٹیشنزکو آج(اتوار)صبح آٹھ بجے سے چوبیس گھنٹے کے لیے بند رہے گی۔ترحمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ اوربلوچستان کے سی این جی اسٹیشنز کواتوار کی صبح 8 بجے سے24 گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی بند رہے گی۔ ترحمان سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے بندش کا فیصلہ کیا گیا تاہم ایس ایس جی سی کے دعوے برعکس کراچی کے بیشتر علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح اور شام کے اوقات میں گیس بندش اور کم پریشر معمول بن گیا۔شہر کے مختلف علاقوں میں یومیہ 6 سے 8 گھنٹے کی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت موسم سرمامیں گھروں میں بلا تعطل گیس سپلائی یقینی بنائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں