ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت کا مقبوضہ کشمیرمیں 14 سال بعد بارڈرسیکورٹی فورس تعینات کرنے کافیصلہ

سری نگر:بھارت مقبوضہ کشمیرمیں دوبارہ بارڈرسیکورٹی فورس تعینات کرے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں 14 سال بعد بارڈرسیکورٹی فورس(بی ایس ایف)کوبھی تعینات کیا جائے گا،قابض بھارت کے اس فیصلے کا مقصدکشمیریوں کے گرد مزید گھیرا تنگ کرنا ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج،سینٹرل ریزروپولیس فورس پہلے ہی تعینات ہیں۔بی ایس ایف کوسری نگر،پلواما،شوپیاں،بارہ مولا اوردیگرعلاقوں میں تعینات کیا جائے گا۔مقبوضہ کشمیرمیں جاری تحریک آزادی کوطاقت کے زور پردبانے کے لئے 1989میں بی ایس ایف کوتعینات کیا گیا تھا تاہم 2005کے بعد مرحلہ وارہٹا دیا گیا تھا۔مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں