کوٹری(عائشہ پرویز) گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کوٹری میں انٹر کلاسز اسپورٹس گالا کی ٹگ آف وار ٹرافی فرسٹ ایئر بی نے جیت لی۔ فاتح ٹیم نے فائنل میں بی اے ون کو2-1 پل سے شکست دی۔ایونٹ میں انٹر بی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔کالج کی پرنسپل پروفیسر رخسانہ پروین جونیجو,گالا کی آرگنائزرز چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی،ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عائشہ ارم دیگر اساتذہ نے انعامات تقسیم کیئے۔اس موقع پر پروفیسرز شاہین انڑ, شیرین سومرو، پروفیسر شکیلہ میمن،فرزانہ نثار،نسرین، بشری شیخ، رخشندہ شاہ، شازیہ سومرو، سکینہ سومرو، شازیہ بلوچ، حمیدہ میربحر، وکیلہ مغل، زیب النساء ، خوش بخت صدیقی، رافعہ سبحانی، شمائلہ بخاری، میمونہ وگن، شہناز، زمرد، فوزیہ ابڑو، حنا سومرو،حمیدہ کھوکھر، نصرت کھوسو،ارشاد درس، آمنہ میمن، حاکم زادی اور دیگر موجود تھیں۔قبل ازیں آرگنائزنگ کمیٹی نے مہمان خصوصی کو پھولوں اور اجرک کے تحائف پیش کیئے گئے۔مقابلوں میں کالج کی پروفیسرز، کلاس ٹیچرز و طالبات نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔گالا کو چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن ریحانہ بھٹی، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن عائشہ ارم آرگنائزز کررہی ہیں۔ ایونٹ میں مختلف کلاسز کی 9 ٹیموں نے رسہ کشی میں حصہ لیا۔ اسپورٹس گالا میں تھروبال، ایتھلیٹکس اور دیگر مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔