کراچی: سندھ حکومت نے سندھ ہائوس اسلام آباد اور مری کے کئی ملازمین کو جعلی قرار دے کر انہیں برطرف کرنے کا حکم دیاہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جعلی ڈومیسائل پر بھرتی ہونیوالے ملازمین کی برطرف کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اور ساتھ ہی وہ ملازمین جن کی 10سال بقایا سروس ہے انہیں بھی برطرف کیا جائے گا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مستقبل میں دیگر صوبوں کا ڈومیسائل رکھنے والوں کوبھرتی نہ کیاجائے غیرقانونی ترقیوں کابھی جائزہ لیاجائے،ایسی ترقیاں واپس ہوں گی۔
اپرگریڈمیں ایڈجسٹ ملازمین کی ایڈجسٹمنٹ بھی واپس ہوگی۔ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیومیٹرک کو یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایات دی گئی ہیں۔ سندھ ہائوس کی نگرانی کیلئے ویب پورٹل سسٹم کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے اور سندھ ہائوس کے کوارٹرز، فلیٹ غیرمتعلقہ لوگوں سے خالی کرائے جائیں۔
