ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملیر:میمن گوٹھ میں پاک آغوش ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ

کراچی : پاکستان رینجرز (سندھ) کی جانب سے کراچی کے علاقے ملیرمیمن گوٹھ میں پاک آغوش ویلفیئر آرگنائزیشن کے تعاون سے فری میڈیکل کیمپ کااہتمام کیا گیا جس میں علاقے کے غریب اور مستحق افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔ اس موقع پرڈیباٹالوجسٹ، ای این ٹی اسپیشلسٹ، میڈیکل اسپیشلسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ، جنرل فزیشن، آئی اسپیشلسٹ،ڈرماٹالوجسٹ، گائنا کالوجسٹ اور لیڈی ڈاکٹرزنے 2300سے زائد مریضوں جن میں خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا طبی معائنہ کیااورمفت ادویات فراہم کیں۔میڈیکل کیمپ میں لیبارٹری کے ذریعے مریضوں کے شوگر، کولیسٹرول اور ای سی جی کے مفت ٹیسٹ بھی کیے گئے۔میڈیکل کیمپ میں خسرہ سے بچاو¿ کی ویکسین بھی لگائی گئی اور مستحق افراد میں راشن بھی تقسیم کیاگیا۔ علاقے کے لو گوں نے پاکستان رینجرز سندھ کی جانب سے کیئے جا نے والے اس اقدام کو سراہاتے ہو ئے خراج تحسین پیش کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں