حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سائٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چورگروہ کے 2 کارندوں کو مسروقہ موٹر سائیکل سمیت گرفتارکرلیا جبکہ ملزمان کا ساتھی فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سائٹ پولیس نے دوران چیکنگ موٹر سائیکل پر سوار 3 مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جنہوں نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی جس پر پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرارہوگیا،گرفتار ہونے والوں میں عبداللہ چانڈیو اور احسن علی چانڈیو شامل ہے جبکہ ملزم امجد چانڈیو فرار ہوگیاگرفتار ملزمان کے قبضے سے برآمد موٹر سائیکل کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی جوکہ تھانہ سائٹ کی حدود سے چوری شدہ ثابت ہوئی جس کا مقدمہ تھانہ سائٹ میں درج ہے۔