ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیبیا: صدارتی انتخابات کے لیے 90امیدواروں کے کاغذات جمع

طرابلس: لیبی وزیراعظم عبدالحمید دبیبہ صدارتی انتخابات کے کاغذات جمع کرانے کے بعد جارہے ہیں

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں انتخابی کمیشن نے صدارتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہونے کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے لیے 90 سے زیادہ امیدواران نے اپنی نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے۔ امیدواران میں 2خواتین بھی شامل ہیں۔ کاغذات نامزدگی کی وصولی کا سلسلہ 8 نومبر کو شروع ہوا تھا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے والی اہم اور نمایاں شخصیات میں لیبیا کے سابق سربراہ کرنل معمر قذافی کا بیٹا سیف الاسلام قذافی، لیبی فوج کے سربراہ خلیفہ حفتر، عبوری حکومت کے سربراہ عبدالحمید دبیبہ اور پارلیمان کے اسپیکر عقیلہ صالح شامل ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں