ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چند ماہ میں ہماری فیلڈنگ میں نمایاں بہتری آئی ہے،بابر اعظم

ڈھاکا (نمائندہ خصوصی)بنگلا دیش سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے سیریز کے اختتام پر ویڈیو پیغام میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔پی سی بی کے ٹوئٹر اکائونٹ پر کپتان بابراعظم کا ویڈیو بیان جاری کیا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش کے خلاف تینوں میچز میں ڈھاکا کے کرائوڈ نے بھرپور سپورٹ کیا، ہم نے کورونا کے دنوں میں اسٹیڈیم میں کرائوڈ کو بہت مس کیا ہے۔ایک سال میں 17ٹی ٹوئنٹی میچز میں فتح حاصل کرنے پر کپتان نے کہا کہ مجھے ان کامیابیوں پر بہت خوشی ہے، یہ سب ٹیم کی محنت کا ثمر ہے، جیت کے حصول کیلیے ضروری ہے کہ پہلے اپنی خامیوں کی نشاندہی کی جائے۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ ہمیں فیلڈنگ اور لوئر مڈل آرڈر میں بہتری کی ضرورت تھی، گزشتہ چند ماہ میں ہماری فیلڈنگ بہت بہتر ہوئی ہے اب لوئر مڈل آرڈر میں بھی میچ فنش کرنے کی عادت آرہی ہے۔قومی کپتان نے مزید کہا کہ بحیثیت کپتان اپنے کھلاڑیو ں کو صرف ان کا رول کلیئر بتاتا ہوں، کرکٹ ایک کھیل ہے جہاں اچھے اور برے دن آتے رہتے ہیں مگر ہم اپنی محنت جاری رکھیں گے۔حالیہ سیریز میں اپنی کارکردگی سے متعلق بابر اعظم نے کہا کہ میں اس سیریز میں توقعات کے مطابق بیٹنگ نہیں کرسکا البتہ خوشدل شاہ، فخر زمان اور محمد نواز نے بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔بابر نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے ٹیسٹ میں بہتر کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں