ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور سیاحتی لحاظ سے خوبصورت شہر ہے ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر

پشاور:وزیراعظم پاکستان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کے بے شمار مواقع موجود ہیں، پھولوں کاشہر پشاور ہیریٹج کیساتھ ساتھ بہترین پکوان اور تاریخی مقامات کیساتھ بھر اپڑا ہے ۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی اور بلوم پاکستان کے تعاون سے منعقدہ پھولوں اور ونٹیج کلاسک گاڑیوں کی شاہی باغ میں نمائش کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا ، خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی ، بلوم پاکستان اور ہیریٹج کلاس کار کلب کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔

صوبائی وزیرخزانہ نے کہاکہ شاہی باغ پشاور میں پھولوں اور گاڑیوں کی نمائش خوبصورت انداز میں کی گئی۔ شاہی باغ جو کہ ویران پڑا تھا اسے پھولوں کے باغ میں بدل دیا گیا۔a

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں