ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیگمات کی باتوں کا کبھی جواب نہ دیا کریں،شعیب ملک کا شوہروں کو مشورہ

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے خوشگوار ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے تمام شوہروں کو مشورہ دیا ہے بیگمات کی باتوں کا کبھی آگے سے جواب نہ دیا کریں۔

شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کچھ روز قبل کراچی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی جس کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔اسی تقریب کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کرکٹر وہاں موجود حضرات کو اپنی اپنی بیویوں کو خوش رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ بیگمات کی باتوں کا کبھی آگے سے جواب نہ دیا کریں، آ پ یقین نہیں کر سکتے کہ آپ کی زندگی کتنی آسان اور بہتر ہو جائے گی۔کرکٹر کی اس بات پر ثانیہ سمیت وہاں موجود تمام افراد زور دار قہقہہ لگاکر ہنس پڑے۔تقریب کی اس ویڈیو میں شعیب اور ثانیہ کے علاوہ معروف اداکارہ عدنان صدیقی، اعجاز اسلم اور ہمایوں سعید بھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں