ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عرب امارات نے اشرف غنی کی سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں:طالبان کا دعوی

 افغانستان  کی طالبان حکومت کا دعوی ہے کہ متحدہ عرب امارات نے سابق صدر اشرف غنی اور بعض دیگر سابقہ  شخصیات کی  سیاسی سرگرمیوں کو محدود کر دیا ہے۔

 طالبان کی عبوری حکومت کے  نائب ترجمان احمداللہ واسق نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات میں مقیم اشرف غنی،سلامتی کے سابق مشیر حمداللہ محیب اور صوبہ بلخ کے سابق گورنر عطا محمد نور کی سیاسی سرگرمیاں محدود کردی گئی ہیں۔

البتہ نائب ترجمان اور نہ ہی اماراتی حکام نے اس بارے میں تفصیل بتائی ہے ۔

 یاد رہے کہ 15 اگست کو  کابل پر طالبان کے قبضے کے بعد سابق صدر اشرف غنی اور دیگر اعلی حکام ملک سے فرار ہو کر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے تھے جس کے بعد  طالبان نے  ملک چھوڑنے والے تمام مخالفین کی وطن واپسی کا مطالبہ کیا تھا ۔

متحدہ عرب امارات نے بھی   کابل میں اپنا سفارت خانہ حال ہی میں دوبارہ سے کھول دیا ہے۔

 

 

 

 

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں