ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے کا سی ای او کی حیثیت سے الگ ہونے کا اعلان

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے نے کمپنی کے سی ای او کی حیثیت سے الگ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

اس حوالے سے سی این بی سی نے سب سے پہلے ایک رپورٹ میں جیک ڈورسے کی رخصتی کو رپورٹ کیا تھا، جس کی بعد ازاں کمپنی نے تصدیق کردی۔

کمپنی نے یہ بھی بتایا کہ سی ٹی وی پراگ اگروال سی ای او کا عہدہ سنبھالیں گے جبکہ جیک ڈورسے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں موجود رہیں گے۔

بریٹ ٹیلر بورڈ کے نئے چیئرمین کا عہدہ سنبھالیں گے۔

جیک ڈورسے کو اس سے قبل بھی 2008 میں ٹوئٹر سی ای او کا عہدہ چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا مگر وہ 2015 میں دوبارہ سی ای او بنے۔

جیک ڈورسے اسکوائر نامی کمپنی کے سی ای او کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔

ایک بیان میں انہوں نے بتایا ‘میں نے ٹوئٹر کو چھوڑنے کا فیصلہ اس لیے کیا کیونکہ میرا ماننا ہے کہ کمپنی اب اپنے بانیوں کے بغیر آگے بڑھنے کے لیے تیار ہے، پراگ پر ٹوئٹر کے سی ای او کے طور پر میرا اعتماد بہت زیادہ ہے، گزشتہ 10 برسوں کے دوران ان کا کام کمپنی کو بدل دینے والا تھا’۔

Image

انہوں نے کہا کہ وہ بورڈ آف ڈائریکٹر کے طور پر ٹیم کے لیے کام جاری رکھیں گے۔

پراگ اگروال نے 2011 میں ایڈ انجنیئر کے طور پر کمپنی میں شمولیت اختیار کی تھی اور 2018 میں سی ٹی او بن گئے تھے۔

Image

پراگ اگروال نے بھی ایک ٹوئٹ میں اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کیا۔

منبع: ڈان نیوز

The post ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے کا سی ای او کی حیثیت سے الگ ہونے کا اعلان appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں