ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیل کے مطابق وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت 145 روپے 82 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 142 روپے 62 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت116 روپے 53 پیسے برقرار رہے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 114 روپے 7 پیسے برقرار رہے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی موجود قیمتیں 15 دسمبر تک ہونگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں