ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپین: رہایشی عمارت میں آتشزدگی‘ 4 پاکستانی جاں بحق

بارسلونا: پولیس اور طبی عملہ متاثرہ مکان سے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کررہا ہے

میڈرڈ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے علاقے بارسلونا میں رہایشی عمارت میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔ حادثے کے بعد 4 افراد کو بچالیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مرنے والے افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی اور ان کے 2بچے شامل تھے ۔ میاں بیوی کباڑ کا کام کرتے تھے اور دکان میں ہی رہایش پزیر تھے۔ وہ 10سال سے اسپین میں مقیم تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں