ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دبئی کے ہوٹل میں ایک بڑی خطرناک ویڈیو بن چکی، محمد مالک

اینکر محمد مالک نے کہا ہے کہ بہت ہی خطرناک خبریں سننے میں آ رہی ہیں کہ دبئی کے ہوٹل کے اندر بھی ایک ویڈیو بنی ہوئی ہے۔ کوئی اس ہوٹل میں جاتا ہے، اس کی وہاں کسی سے ملاقات ہوتی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ”بریکنگ پوائنٹ ود مالک” میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مختلف ٹائم بینڈز کے ساتھ یہ ویڈیوز بنائی گئی ہیں۔ اگر وہ منظرعام پر آ گئیں تو اس کے ملکی سیاست پر بڑا گہرا اثر پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ  یہ چیزیں سیاسی جماعتوں نے شروع کی ہیں لیکن اب اس میں اور لوگ بھی شامل ہونگے۔ کیا ہم بہت زیادہ گند پڑنے کی طرف جا رہے ہیں؟

اس بات کا جواب دیتے ہوئے پروگرام میں شریک عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ کبھی سیاست خدمت اور عبادت ہوا کرتی تھی جو اب گندگی او غلاظت ہو چکی ہے۔ جن ویڈیوز کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور جو کہہ رہے ہیں کہ وہ سینما سکوپ ہونگی، وہ خود اپنی ویڈیوز نہیں دیکھ سکیں گے۔

عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ اگر یہ لوگ نہ رکے تو ان کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آ جائیں گی۔ جب آپ کی کارکردگی بہتر نہ ہو، جدوجہد کرنے کا جذبہ نہ ہو تو پھر آڈیو اور ویڈیو جیسے گندے کھیل کے ذریعے پورے ملک کو گندگی کی جانب دھکیلا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اس ملک میں کسی اور کی ویڈیوز نہیں ہونگی۔ یہ بات درست ہے کہ ویڈیوز جعلی بن سکتی ہے لیکن اصلی مال بھی بہت ہے۔ ایسی ویڈیوز یا آڈیوز کا مقصد بلیک میل کرکے ریلیف لینا ہے۔ ایسی ویڈیوز صرف مریم نواز شریف ہی سامنے لے کر آ رہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں