ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کے میزائل پروگرام سے خطے کی سلامتی متاثر ہوئی‘ امریکی وزیردفاع

سیئول : جنوبی کوریا کے صدر مون جائے ان اور امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن ملاقات کررہے ہیں

سیئول (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کے وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل اور ہتھیاروں سے متعلق پروگرام علاقائی سلامتی کو عدم استحکام کا شکار کر رہا ہے۔ امریکی وزیر دفاع جنوبی کوریا کے دورے پر سیئول پہنچے ، جہاں انہوں نے جنوبی کوریا کے ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا کے ساتھ سفارتکاری کے راستے تلاش کرنا بہترین حل ہے۔ چین کی جانب سے جولائی میں کئے گئے ہائپرسونک ٹیسٹ نے امریکی فوج کے لیے ایک مشکل چیلنج بنا دیا ہے۔ اس موقع پر جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے امریکی سفارتی کوششوں کی حمایت کرتے ہوئے مشترکہ دفاعی پوزیشن برقرار رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اپنے دورے میں آسٹن نے صدر مون جائے ان سے بھی ملاقات کی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں