ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرائنی تنازع: امریکا نے روس کو پابندیوں کو دھمکی دے دی

اسٹاک ہوم : سوئیڈن میں آرگنائزیشن فار سیکورٹی اینڈ کوآپریشن آن یورپ (او ایس سی ای) کے اجلاس کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور ان کے امریکی ہم منصب انتھونی بلنکن گفتگو کررہے ہیں

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے دیرینہ حریف روس کو خبردار کیا ہے کہ وہ یوکرائن کی سرحد سے اپنی فوجیں فوری واپس بلائے ، ورنہ اسے کسی بھی جارحیت کا خمیازہ پہلے سے کہیں زیادہ سخت پابندیوں کی صورت میں بھگتنا ہوگا۔ لٹویا کے دارالحکومت ریگا میں ہونے والی نیٹو رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد امریکی وزیر خارجہ نے اینٹونی بلنکن کا کہنا تھا کہ ہم یہ تو نہیں جانتے کہ صدر پیوٹن نے یوکرائن پر جارحیت کا فیصلہ کرلیا ہے یا نہیں، تاہم ہم یہ ضرور جانتے ہیں کہ روس کی تیاریاں ایسی ہیں کہ وہ مختصر وقت میں ایسا کرسکتا ہے۔ بلنکن نے کہا کہ ہم یہ واضح کرچکے ہیں کہ ہم روس کی جانب سے کی گئی کسی بھی جارحیت کے خلاف سخت ردعمل کا مظاہرہ کریں گے ، جس میں وسیع اقتصادی پابندیاں بھی شامل ہوں گی جن سے ماضی میں اجتناب برتتے رہے تھے۔ ادھر سوئیڈن کے شہر اسٹاک ہوم میں عالمی سیکورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،جس میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی۔ آرگنائزیشن فار سیکورٹی اینڈ کوآپریشن آن یورپ (او ایس سی ای) کے ہونے والے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات کے دوران دونوں عہدے داروں نے یوکرائن کے مسئلے پر خصوصی طور پر گفتگو کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق اس سے قبل یوکرائن کے وزیر خارجہ دیمیترو نے تھا کہ روس ان کی سرحدوں پر 90 ہزار فوجی تعینات کر چکا ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں