ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرلنکن بورڈ کا پاکستانی کرکٹرز کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ

سرلنکن کرکٹ بورڈ نے پاکستانی کرکٹرز کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کے 9کھلاڑی سرلنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔

میڈیار پورٹس کے مطابق سرلنکا پریمیئر لیگ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، محمد عامر، شعیب ملک، وہاب ریاض ، اور صہیب مقصود شامل ہیں،انور علی، محمد عرفان،  عثمان شنواری اور احمد شہزاد کا ای پی ایل سے معاہدہ ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی کھلاڑیوں اور کوچز کو سخت سیکیورٹی ملے گی، مزید سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ پاکستان میں ہونے والے واقعے کے سبب کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ دن قبل پاکستان کے صوبے پنجاب کےشہر سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کو تشدد کرنے کے بعد ہلاک کردیاگیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں