ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ ہائیکورٹ کاڈپٹی ڈائریکٹرجنوبی ایس بی سی اے کوگرفتارکرکے پیش کرنے کاحکم

سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کیس میں ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا  ۔ سندھ ہائی کورٹ میں پیر کو سٹی کورٹ سے متصل غیرقانونی تعمیرات کیس کی سماعت کے موقع پرعدالت نے ایس بی سی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے غیرقانونی تعمیرات کے کیس میں اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ بتائیں،ڈپٹی ڈائریکٹر جنوبی کیوں پیش نہیں ہوئے؟اگر وارنٹ جاری کردئیے توزیادہ عزت سے آنا پڑے گا۔ عدالت نے ایس بی سی اے افسر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ایس بی سی اے کی جانب سے رقم مانگنے کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے ڈی جی ایس بی سی اے کو 41 دسمبر کو طلب کرلیا اورکہا کہ عدالت میں پیش ہوکر وضاحت کریں۔ عدالت نیگزشتہ ایک سال سے بلڈنگ پلان کی منظوری سیمتعلق زیرالتوا درخواستوں کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ گزشتہ سال 29 اکتوبر کو بلڈنگ پلان کی منظوری کی درخواست دی۔ایس بی سی اے سسٹم ریکوائرمنٹ کاسٹکیلیے 10لاکھ روپے مانگ رہیہیں اور کہا ہے کہ 10 لاکھ روپے میں تمام کارروائی پوری ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں