ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افریقی ممالک اپنی ویکسین خود تیار کریں: صدر سائرل رامافوسا

جنوبی افریقہ کے صدر سائرل رامافوسا نے افریقی ممالک سے اپنی ویکسین تیار کرنے کی کوششوں کو اوّلیت دینے کی اپیل کی ہے۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق رامافوسا مغربی افریقہ کے دورے کے سلسلے میں گھانا پہنچے اور دارالحکومت اکرا میں منعقدہ گھانا۔جنوبی افریقہ ٹریڈ فورم میں شرکت کی۔

فورم سے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ افریقی شہریوں کی ویکسینیشن کا تیز ترین طریقہ یہ ہے کہ برّاعظم کے ممالک اپنے ویکسین خود تیار کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی دوا سازی کی صلاحیت کی تشکیل کی بھی اجازت دی جانی چاہیے۔

افریقی ممالک سے اپنی ویکسین کی تیاری کی کوششوں میں اضافہ کرنے کی اپیل کے ساتھ رامافوسا نے کہا ہے کہ بحیثیت افریقی حکام کے ہمارے لئے وائرس کے مقابل مضبوط قوت مدافعت کا حصول ضروری ہے اور ایسا کرنے کا بہترین راستہ اپنی ویکسین خود بنانا ہے۔

گھانا کے صدر نانا آکوفو آڈو نے بھی کہا ہے کہ وائرس کا مسئلہ ہمیں یہ سمجھا رہا ہے کہ گھانا کا اپنی ویکسین خود تیار کرنا اور بیرونی انحصار کو کم کرنا ضروری ہے۔

آکوف آڈو نے کہا ہے کہ گھانا کا مستقبل میں خود کفیل ہونا اور اپنی ضروریات خود پوری کرنے کے لئے تیار ہونا ضروری ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں