ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج کا ہیلی کاپٹر سیاچن میں گرکرتباہ‘ 2افسران شہید

راولپنڈی/ اسلام آباد (آن لائن) سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 میجر شہید ہو گئے‘ دونوں پائلٹ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے دونوں پائلٹ شہید ہو گئے‘ شہید ہونے والوں میں میجر عرفان برچا اور میجر راجا ذیشان جہانزیب شامل ہیں‘ فوجی دستے سیاچن میں حادثے کی جگہ پر پہنچ گئے ہیں۔ علاوہ ازیں داخلہ شیخ رشید احمد نے سیاچن میں پاکستان آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹر گرنے کے واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ نے حادثے میں شہید میجر عرفان برچا اور شہید میجر راجا ذیشان جہانزیب کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰدونوںکی قربانی قبول فرمائے‘ ہماری تمام دعائیں اور ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں