ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ: کراچی میں 4.1 شدت کا زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں بدھ کی رات 4.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پاکستان کے نیشنل سیسمک مانیٹرینگ سینٹر کے مطابق زلزلے کے جھٹکے بدھ کی رات 10 بجکر 16 منٹ پر محسوس کیے گئے اور اس کا مرکز کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے سے 15 کلومیٹر شمال میں تھا۔

سینٹر کے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ زلزلے کا طول البلد مشرق میں67.29 جبکہ عرض بلد شمال میں 25.17 تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سے باہر نکل آئے البتہ واقعے میں کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

کراچی کے علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر، ملیر، اسکیم 33، گلشن حدید سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے آنے کے بعد لوگوں نے ٹوئٹر پر ویڈیوز شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے تاثرات کا بھی اظہار کیا۔

عمر قریشی نے کہاکہ کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کا مرکز مشرق میں تھا۔

اس سے قبل رواں سال 21 اگست کو بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں 3.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے تھے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

اس سے چند ماہ قبل جون میں اسلام آباداور خیبر پختونخوا کے کچھ علاقوں میں بھی 4.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔

منبع: ڈان نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں