ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غلط شناخت، خاشقجی کے قتل کے الزام میں گرفتار مشتبہ شخص کو رہا کردیا گیا

فرانس میں سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں متشبہ شخص کی گرفتاری غلط معلومات کا نتیجہ نکلی،

مکمل جانچ پڑتال کے بعد فرانسیسی حکام نے زیر حراست شخص کو رہا کردیا۔ مشتبہ شخص کو گزشتہ روز پیرس کے چارلس ڈیگال ائیرپورٹ سے حراست میں لیا گیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس کے پراسیکیوٹر دفتر نے کہا ہے کہ صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں مشتبہ شخص کو حراست میں لینے کا اقدام غلط شناخت کا معاملہ نکلا ہے اورمکمل جانچ پڑتال کے بعد زیرحراست شخص کو رہا کردیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مشتبہ شخص کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ خالد اید ال اوطیبی ہے، جو 3 سال قبل استنبول میں سعودی قونصل خانے کے اندر خاشقجی کے قتل کے سلسلے میں مطلوب سعودی شہری ہے۔ سعودی حکام نے گزشتہ روز مشکوک شخص کی گرفتاری سے متعلق فرانسیسی دعووں پرشکوک کا اظہار کیا تھا۔

واضح رہے کہ جمال خاشقجی کو2018 میں استنبول میں سعودی قونصلیٹ میں قتل کیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں