ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریانتھا کمارا کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ سری لنکا میں ان کے آبائی گاؤں میں ادا کردی گئیں

بدھ مت کے پادریوں نے پریانتھا کمارا کے گھر پر مذہبی رسومات ادا کیں، جس کے بعد جلی ہوئی باقیات کو قبرستان کی طرف جلوس کی شکل میں لے جایا گیا، جس میں پریانتھا کے خاندان، دوست اور دیگر افراد نے شرکت کی، راستے کو تعزیتی بینرز اور سوگ کی علامت سفید جھنڈیوں سے سجایا گیا تھا۔

— فوٹو: رائٹرز

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق سری لنکن شہری پریانتھا کمارا، جنہیں گزشتہ ہفتے سیالکوٹ میں توہین مذہب کے الزام میں ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کرنے کے بعد آگ لگا دی تھی، کو بدھ کےروز ان کے آبائی گاؤں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

پریانتھا کمارا کے اہل خانہ و احباب ان کی آخری رسومات میں شریک ہیں— فوٹو: اے پی

گزشتہ جمعہ کوسیالکوٹ میں جہاں پریانتھا کمارا نے کھیلوں کے سامان کی فیکٹری چلانے میں مدد کی وہاں سینکڑوں لوگوں کے ہجوم نے ان پر حملہ کیا ،تشدد کیا، انہیں سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، فیکٹری کے مزدوروں نے پریانتھا پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نام والے پوسٹرز کی بے حرمتی کی۔

سیالکوٹ میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے سری لنکن کی اہلیہ اور بچے آخری رسومات کے دوران دعا مانگ رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

ہلاک سری لنکن شہری کے بھائی، ارونا سری وسانتھا کمارا دیاوادنا، جو پاکستان میں ایک گارمنٹس فیکٹری میں ٹیکنیکل ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں، نے کہا کہ فیکٹریوں کا ماحول محفوظ ہونا چاہیے مگر اس معاملے میں ایسا نہیں ہوا۔

پریانتھا کمارا کی باقیات تدفین کے لیے لے جائی جارہی ہیں— فوٹو: اے پی

پریانتھا کے بھائی نے انتظامی امور میں بہتری لانے پر زور دیا تاکہ کسی بھی تنازع کو بہت دیر ہونے سے پہلے حل کیا جا سکے۔

سری لنکن شہری آنجہانی پریانتھا کو قتل کرنے کے بعد جلادیا گیا تھا، ان کی باقیات آبائی گاؤں میں دفن کردی گئیں— فوٹو: رائٹرز

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں کو ’اس معاملے کی اصل وجہ کا تعین کرنا چاہیے، چاہے یہ مذہبی معاملہ ہو یا صنعتی تنازع، اور اسی کے مطابق انہیں حل تلاش کرنا ہوگا‘۔

— فوٹو: اے پی

سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے افسوسناک قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں پنجاب پولیس نے سو سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے اور پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے قصورواروں کو سخت سزا دینے کا وعدہ کیا ہے۔

— فوٹو: رائٹرز

— فوٹو: اے پی

منبع: ڈان نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں