ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق بھارتی کرکٹر فراڈیے کے ہتھے چڑھ گئے، اکاؤنٹ سے بھاری رقم غائب

سابق بھارتی کرکٹر ونود کامبلی کوجعل ساز نے سائبر فراڈ کے ذریعے چونا لگادیا۔

کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق سابق کرکٹر ونود کامبلی حال ہی میں ایک فون کال کے ذریعے بینک فراڈ کا شکار ہوئے جس میں جعل ساز نے ان کے اکاؤنٹ سے تقریباً ایک لاکھ 14 ہزار روپے نکال لیے۔رپورٹ کے مطابق ونود کامبلی کو جعل ساز نے نجی بینک کا ایگزیکٹو بن کر کال کی اور ان سے بینک کی دستاویزات کے حوالے سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد کامبلی کے اکاؤنٹ میں موجود ایک لاکھ 14 ہزار روپے غائب ہوگئے۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں ونود کامبلی کا کہنا تھا کہ انہیں ایک شخص نے بینک کا ایگزیکٹو بن کر کال کی اور ریکارڈ اپ ڈیٹ کرنے کے نام پر کچھ معلومات لیں جب کہ اس شخص کا کہنا تھا کہ اگر یہ معلومات نہ دی گئیں تو ڈیبٹ کارڈ بند ہوسکتا ہے۔واقعے کے بعد ونود کامبلی نے فوری طوربینک حکام اور پولیس کو ا?گاہ کیا جس پر پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر ونود کامبلی نے بھارت کی طرف سے 17 ٹیسٹ اور 14 ون ڈے میچز کھیلے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں