ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لاہور: پولیس مقابلے میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی

مناواں کے علاقے میں پولیس اور مسلح ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کر کے فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم مسلح ڈاکو مناواں کے علاقے میں ایک ٹرک ڈرائیور اور کار میں موجود افراد کو لوٹ رہے تھے۔ اسی دوران مزاحمت پر ڈاکوﺅں نے تشدد کر کے ایک کار سوار کو زخمی کردیا۔ ڈکیتی کی واردات کی اطلاع ملتے ہی جب پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ڈاکوﺅں نے فرار ہوتے ہوئے پولیس پر فائرنگ شروع کردی۔ جس سے ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا جسے پولیس نے زخمی شہری کے ہمراہ فوری طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر کے تینوں ڈاکوﺅں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ زخمی شہری کی شناخت منیر کے نام سے سامنے آئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں