ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں کل سے سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان

کراچی: شہر قائد میں کل سے سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم پاکستان پر اثرانداز ہورہا ہے، جس کے باعث کل سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ کا امکان ہے، شہر کا درجہ حرارت رات میں 10 سے 11 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کے بعد درجہ حرارت مزید کم ہوکر سنگل ڈجیٹ میں آسکتا ہے اور دن میں بھی درجہ حرارت 23 سے 24 کے درمیان رہ سکتا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ نے کہا کہ ملک کے شمالی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں