ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بی پی ایل کا شیڈول پی ایس ایل اور بگ بیش سے متصادم

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوری 2022 میں بنگلادیش پریمیئر لیگ کا شیڈول پی ایس ایل اور بگ بیش سے متصادم ہوگیا۔پی ایس ایل اور بگ بیش سے متصادم ہونے کے باوجود بنگلادیش اپنی پریمیئر لیگ کی کامیابی کیلیے پرامید ہے،ٹی ٹوئنٹی لیگ جنوری میں کرانے کا پلان بنایا جارہا ہے،اسی ماہ کے آخری ہفتے میں پی ایس ایل شروع ہوجائے گی۔بی پی ایل کے حتمی شیڈول اور فرنچائزز کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا، البتہ بنگلادیشی بورڈ پرامید ہے کہ شیڈول متصادم ہونے پر بھی اس کی لیگ کا رنگ پھیکا نہیں پڑے گا۔ گورننگ کونسل کے رکن شیخ سہیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ ہم رواں ماہ ڈرافٹ کا عمل مکمل کررہے ہیں، ہمیں پی ایس ایل کی وجہ سے کوئی مسائل نہیں،ہم پاکستانی ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلیے کرکٹرز کا انتخاب مکمل ہونے کے بعد ممکنہ ناموں پر غور کرسکتے ہیں، اصل فکر کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں