ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جسٹس ر وجیہہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے عمران خان شرماتے ہیں،سینیٹر پلوشہ خان

پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ جسٹس ر وجیہہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے عمران خان شرماتے ہیں،فواد چودھری آج تردید کل تصدیق کرینگے،عمران خان کو صرف پیسہ چاہیے،چندے کا ہو یا کرپشن کا چند سال پہلے بنی گالامیں سنسان مکان تھا،اب پرکشش محل بن چکا ہے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ جسٹس ر وجیہہ کے بیان کی تردید کرتے ہوئے عمران خان شرماتے ہیں،فواد چودھری آج تردید کل تصدیق کرینگے، عمران خان نے معیشت سے جڑی ہر وزارت میں اپنے مالی سہولت کار رکھے ہیں۔سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان کو صرف پیسہ چاہیے،چندے کا ہو یا کرپشن کا چند سال پہلے بنی گالامیں سنسان مکان تھا،اب پرکشش محل بن چکا ہے۔ پلوشہ خان نے کہا کہ جس تیزی سے عمران خان نے معاشی ترقی کی ہے سوالیہ نشان ہے،سوال یہ ہے عمران خان کی شاہانہ طرز زندگی کا راز کیا؟ کیا عمران نیازی اپنا کاروبار قوم کو بتاہیں گے؟ سلائی مشینوں سے کیسے ارب پتی بنا جائے غریب عوام کو وہ کاروبار بھی بتایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں