ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم نہیں چاہتے کراچی سمیت سندھ کے حالات خراب ہوں، سعید غنی

سندھ کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہاہے کہ ہم نہیں چاہتے کراچی سمیت سندھ کے حالات خراب ہوں، اگر ایک گروپ غلط کر رہا ہے تو ہمارا فرض ہے اسے روکیں۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر سعید غنی کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی کا موقف ہے سندھ میں نئے صوبے کی ضرورت نہیں ہے، سوائے ایم کیو ایم کے کوئی جماعت نئے صوبے کے حق میں نہیں ہے۔ پنجاب میں 2 نئے صوبوں کی قراردادیں اتفاق رائے سے منظور ہوئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ اس دن اسمبلی میں ایم کیو ایم نے نہیں پی ٹی آئی نے ہنگامہ آرائی کی، ہم حکومت میں ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں۔صوبائی وزیر نے کہاکہ ایم کیو ایم والے ہمیشہ بول کر پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں