ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت معاشی سرگرمیوں کیلئے اقدامات کرر�ی �ے،شوکت ترین

اسلام آباد:مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت معاشی سرگرمیوں کے فروغ، روزگار کے مواقع اور کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے اقدامات کو فروغ دے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین سے چیئرمین آل پاکستان کار ڈیلرز اینڈ امپورٹرز ایسوسی ایشن میاں شعیب احمد  نے  ملاقات کی ۔اس موقع پر  وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری تجارت، ممبر ایف بی آر اور سینئر افسران  بھی موجود تھے ۔

چیئرمین اے پی ڈی اے نے مشیر خزانہ کو کار ڈیلرز اور کاروں کی درآمد سے متعلق مختلف مسائل کے حل سے آگاہ کیا۔مشیر خزانہ شوکت ترین نے ملک کی معاشی ترقی میں کار ڈیلرز کے کردار کو سراہا۔ مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ حکومت معاشی سرگرمیوں کے فروغ، روزگار کے مواقع اور کاروباری سرگرمیوں کو بڑھانے کے اقدامات کو فروغ دے رہی ہے،مشیر خزانہ شوکت ترین نے مسائل کو حل کرنے کی یقین دلتے ہوئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دھانی کرائی اور  وفد پر ملکی معاشی استحکام اور ترقی کے لئے زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنے پر زوردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں