ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حماس کے یوم تاسیس پر فلسطینی اتھارٹی نے مساجد سیل کر دیں

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطینی اتھارٹی نے حماس کے یوم تاسیس کے موقع پر الخلیل شہر میں مساجد کو سیل کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ فیصلہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے چوتیسویں یوم تاسیس کے موقع پر کیا گیا ہے۔ حماس کی قیادت کی طرف سے جمعہ کے روز ایک مارچ کی کال دی گئی تھی۔ الخلیل شہر میں محکمہ اوقاف نے عباس حکومت کے ایما پر جمعہ کی نماز ادا کرنے سے روکنے کے لیے 4مساجد بند کرنے کا اعلان کیا ۔ اس فیصلے کو جواز فراہم کرنے کے لیے مسجد ابراہیمی میں فلسطینی نمازیوں کی تعداد میں اضافے کا بہانہ بنایا گیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے الخلیل کی مسجد طارق بن زیاد، مسجد نمرہ، مسجد علی بکا اور مسجد وصایا رسول کو سیل کیا تاکہ حماس کے یوم تاسیس پر کوئی جلسہ نہ ہوسکے۔ حماس کی جانب سے انتخابات کے لیے قائم کردہ ’القدس ہماری منزل ہے‘اتحاد کی امیدوار لمی خاطر نے کہا مسجد وصایا رسول کے ساتھ ساتھ 3دیگر مساجد کو بند کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تاکہ انہیں متبادل کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں