ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

“بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا گذشتہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی”

پشاور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات نے ثابت کردیا پچھلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی، دھرنا دینے اور مارچ کرنے کے لیے ابھی ہمارے پاس 2 ماہ ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاکستان عمران خان سے بہتر چلانا جانتے ہیں،امریکا نے طالبان کے ساتھ بھی صلح کر لی،خیبرپختونخوا کی عوام نے پیغام دیدیا یہ جعلی حکومت تھی اور ہے۔

 مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ کرپشن کی صرف باتیں کی گئیں،جمیعت علمائے اسلام کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی،جے یو آئی پہلے بھی خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی سیاسی قوت تھی اب بھی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں شہباز شریف  23 مارچ کے پلان پر مشاورت مکمل کریں گے،ہمارے صوبے میں بلدیاتی انتخابات آگئے باقی پارٹیاں بھی کچھ مصروف تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں