ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوری سے نیا پاکستان صحت کارڈ جاری کیا جائیگا‘عثمان بزدار

لاہور (اے پی پی)وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ جنوری سے نیا پاکستان صحت کارڈ کے تاریخ ساز فلاحی منصوبے کاآغاز کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور ساہیوال ڈویژن میں صحت کارڈ پہلے ہی دیا جا چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اگلے ماہ نیاپاکستان صحت کارڈ کااجرا پہلے مرحلے میں لاہور ڈویژن سے کیاجائے گا او ر لاہو رڈویژن کے بعد پنجاب کے دیگر 6ڈویژن میں نیا پاکستان صحت کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ 31مارچ تک پنجاب کے ہر خاندان کے پاس نیا پاکستان صحت کارڈہوگا۔ کارڈ کے ذریعے ہر خاندان کو 10لاکھ روپے سالانہ، مفت علاج کی سہولت میسر ہو گی اور پنجاب کے 3 کروڑ خاندان اور ساڑھے 11 کروڑ عوام اس کارڈ سے مستفید ہوں گے۔ سابق حکومت میں شعبہ صحت کا بجٹ 169ارب روپے تھا جبکہ ہماری حکومت نے صحت کے بجٹ کو بڑھا کر 399ارب روپے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور سمیت پسماندہ اضلاع میں 8مدراینڈ چائلڈ اسپتال بن رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں