ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشن: حکمران جماعت کوشکست،جے یو آئی کامیاب

پشاور:خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشن کے64میں سے 55نشستوں کے نتائج کا غیر سرکاری اور غیر حتمی اعلان کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) کے 19امیدوار کامیاب ہوگئے، تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے 14لوگ نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں، عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی )نے 7اور آزاد امیدوار 8نشستوں سے کامیاب ہو ئے ہیں ۔

مسلم لیگ ن کے 3اورجماعت اسلامی کے 2امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی اور تحریک اصلاحات کا ایک ، ایک امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

خیال رہے کہ کے پی کے میں گزشتہ روز 17اضلاع میں بلدیاتی الیکشن ہوئے ، دن بھر سیاسی گرماگرمی دیکھنے کو ملی ، مختلف واقعات میں 7افراد جاں بحق اور17زخمی ہوگئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں