ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوساکو مائزاوا 12 روزہ خلائی سیاحت کے بعد واپس دنیا لوٹ آئے

جاپانی ارب پتّی یوساکو مائزاوا 12 روزہ خلائی سیاحت کے بعد واپس دنیا لوٹ آئے ہیں۔

46 سالہ یوساکو مائزاوا اپنے اسٹینٹ یوزو ہیرانو اور روسی خلاء باز الیگزینڈر میسرکین کےہمراہ 8 دسمبر کو قزاقستان کے بائےکونر خلائی بیس سے خلائی سیاحت کے لئے روانہ ہوئے اور 12 روزہ سیاحت کے بعد واپس قزاقستان پہنچ گئے ہیں۔

روس وفاقی خلائی ایجنسی ‘روسکوموس’ نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سیاحتی خلائی گاڑی سویوز ایم ایس۔20 نے پرواز مکمل کر لی ہے۔

جاپانی ارب پتّی نے اپنے یو ٹیوب چینل سے 12 روزہ خلائی سیاحت کے بارے میں ویڈیو شئیر کئے تھے۔

یو ٹیوب چینل سے انہوں نے اپنے 1 ملین فالوئرز کو دکھایا تھا کہ خلاء میں وہ کیسے دانت صاف کریں گے اور کیسے غسل کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں