ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: سکھوں کی عبادت گاہ کی توہین پر نوجوان قتل

 

چندی گڑھ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے شہر امرتسر میں سکھوں کے تاریخی گردوارے دربار صاحب میں اہانت آمیز حرکتوں پر ایک نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق مذہبی رسومات کے دوران ایک شخص نے سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کے قریب رکھی ہوئی سری صاحب نامی تلوار اٹھانے کی کوشش کی۔ دعائیہ تقریب ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی جا رہی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ عبادت گاہ کی توہین کے بعد ملزم کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔ امرتسر پولیس کے مطابق مقتول کی عمر 25برس تھی اور واقعے کے وقت اس نے سر پر زرد رنگ کا رومال باندھ رکھا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں