ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت : 12 گھنٹے میں 2 سیاسی رہنما قتل ، آر ایس ایس پر الزام

نئی دہلی: بھارتی دہشت گرد تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت تقریب سے خطاب کررہے ہیں

تروواننتاپورم (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا میں 12 گھنٹوں کے دوران 2 سیاسی رہنماؤں کو قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما رنجیت سری نواسن کو ان کی رہایش گاہ پر قتل کیا گیا، اس سے پہلے ایس ڈی پی آئی کے رہنما کے ایس شان کو قتل کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایس شان کے قتل کا الزام ان کی پارٹی نے انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس پر عائد کیا ہے ، جب کہ پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بی جے پی رہنما کا قتل ایس ڈی پی آئی لیڈر کے قتل کا بدلہ ہو سکتا ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے مقتول رنجیت کے گھر کی فوٹیچ حاصل کرکے انتہاپسند ہندو تنظیم راشٹریہ سیوک سنگھ کے 2 کارندوں کو گرفتارکرلیا ہے۔ دوسری جانب بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں ایک اور بے گناہ مسلمان نوجوان کو بے دردی سے قتل کردیا گیا۔ واقعے کی وڈیو نے علاقے میں آباد مسلمانوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست ہریانہ کے ضلع پلوال کے رسول پور گاؤں میں ہجوم کے ہاتھوں مسلمان نوجوان کے بہیمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا ، جس میں مقتول نوجوان کے دوست ملوث تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں