ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تبدیلی آنہیں رہی کروڑوں بددعائیں لے کر جارہی ہے،مریم نواز

لاہور(نمائندہ جسارت)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن پر اپوزیشن امیدواروں کی برتری کے بعد حکومت پر طنزکرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ تبدیلی جا رہی ہے۔ٹوئٹر پر ایک پیغام میں مریم نواز نے کے پی کے میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حکمران جماعت تحریک انصاف کی شکست پر لکھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی، تبدیلی جا رہی ہے!وہ بھی رسوائی، بدنامی اور کروڑوں بددعائیں سمیٹ کر !۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ 22کروڑ کے ملک کو مہنگائی، لاقانونیت، نالائقی اور نااہلی کی دلدل میں دھکیل کرہر شعبے میں بدترین اور تاریخی ناکامی کے انمٹ داغ اپنے ماتھے پر سجا کر وہ جا رہی ہے تبدیلی ! ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں