ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویکسین کی خریداری، اسلامی ترقیاتی بینک سے معاہدہ ہو گیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان کورونا ویکسین کی خریداری کے لیے72.5 ملین امریکی ڈالر کے فنانسنگ معاہدے پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ800 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، ڈیم پاکستان کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو1293 ملین ایکڑ فٹ تک بڑھا دے گا، مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے6000 سے زیادہ نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب خان سے صدر اسلامی ترقیاتی بینک ڈاکٹر محمد الجاسر نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور اسلامی ترقیاتی بینک کے درمیان جاری اقتصادی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر اسلامی
ترقیاتی بینک نے پاکستان کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ بینک انفرااسٹرکچر، سماجی شعبے کی بہتری اور پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول کے لیے مزید مالی وسائل فراہم کرے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں