ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ارطغرل غازی کیساتھ دھوکا کرنے والا فراڈیا ضمانت پر رہا

ترک ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین التان سے فراڈ کرنیوالے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو عدالت نے ضمانت پر رہا کر دیا  ہے۔

تفصیل کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے ترک اداکار سے فراڈ کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو 12 مختلف مقدمات میں ضمانت منظور ہونے پر رہا کردیا۔ رپورٹ کے مطابق جیل حکام نے عدالتی احکامات کے بعد کاشف ضمیر کو رہائی دیدی ہے۔

کاشف ضمیر کیخلاف انگین التان کی مدعیت میں لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم کاشف ضمیر نے چوہدری گروپ آف انڈسٹریز کی شوٹنگ کیلئے انگین التان کو پاکستان بلوایا لیکن یہاں آنے پر کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نہ کی گئی۔ تُرک اداکار کی جانب سے رقم کا تقاضہ کرنے پر ملزم نے معاہدہ ہی منسوخ کردیا تھا۔

ترک اداکار کی درخواست پر کاشف ضمیر کو 18 جون 2021ء کو حراست میں لے لیا گیا تھا، جس کے بعد پتا چلا کہ اس کیخلاف پہلے بھی فراڈ اور دھوکہ دہی کے مقدمات درج ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں